بیجنگ (شِنہوا) چین میں گودام ذخیرہ صنعت کی کارکردگی نومبر میں بہتر رہی جس میں مسلسل 10 ماہ سے توسیع کا رجحان برقرار ہے۔
چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور سی ایم ایس ٹی ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے جاری کردہ مشترکہ سروے کے مطابق اس شعبے کی ترقی پر نگاہ رکھنے والا انڈیکس گزشتہ ماہ 52.2 فیصد پوائنٹس تھا جو اکتوبر کی نسبت 1.3 فیصد زائد ہے۔
انڈیکس میں 50 فیصد سے اوپر ریڈنگ توسیع اور 50 فیصد سے نیچے کی ریڈنگ سکڑن کو ظاہر کرتی ہے۔
نومبر میں اس شعبے کے تمام بڑے ذیلی اشاریے توسیعی زون میں تھے خاص طور پر نئے آرڈرز ناپنے والا انڈیکس 53 فیصد پر آگیا جو ایک ماہ قبل کی نسبت 3.3 فیصد پوائنٹس زائد ہے ۔ اس کی توسیع زون میں واپسی ہوئی ہے جو مارکیٹ طلب میں بحالی کو ظاہر کرتی ہے۔
سروے کے مطابق کاروباری نفع کا ذیلی انڈیکس بھی گزشتہ ماہ کی نسبت 2 فیصد پوائنٹس بڑھ کر توسیعی زون میں واپس آگیا جو اس شعبے کی کارکردگی میں بہتری کی علامت ہے۔
سروے میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ کاروباری اداروں نے مارکیٹ بارے ایک مستحکم نقطہ نظر کو برقراررکھا ہوا ہے۔ کاروباری توقعات ریڈنگ گزشتہ ماہ 55.2 فیصد رہی جس سے گودام ذخیرہ صنعت کی مستقبل میں پائیدار اور مستحکم شرح نمو برقرار رہنے کی توقع ہے۔