• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے حکام کالج کے منظم داخلہ امتحانات یقینی بنائیں گےتازترین

May 02, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین کی وزارت تعلیم اور دیگر متعلقہ حکام نے نیشنل کالج کے آ نے والے داخلہ امتحانا ت کے لئے موثر اقدامات کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امتحانات منظم انداز میں منعقد کرائے جائیں گے۔

اس عزم کا اظہار حال ہی میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں کہا گیا کہ امتحانی مواد کو اعلیٰ معیار کے مطابق بنانے کے لئے کوششیں کی جائیں گی اور کالج میں داخلے بہتر انداز میں کئے جائیں گے۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کالج کے داخلہ امتحانات کے لئے اصلاحات کو مزید بہتر کیا جائے، امتحانات کے ماحول کو جامع انداز میں بہتر بنایا جائے اورامتحانات کے لئے اعلی صلاحیتیوں پر مبنی خدمات دی جائیں۔