• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے جامع مالیاتی شعبےمیں قرضوں کی فراہمی میں تیزتر اضافہ برقرارتازترین

February 16, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے جامع مالیاتی شعبے میں سال 2023 میں قرضوں کی فراہمی میں تیزی سے اضافہ برقرار رہا کیونکہ ملک نے حقیقی معیشت کے لیے قرض فراہمی کی مد میں معاونت بڑھا دی ہے۔

پیپلز بینک آف چائنہ کی رپورٹ کے مطابق 2023 کے آخر تک چین کے چھوٹے اور نچلی سطح پر قرضوں کا نمایاں توازن 294 کھرب یوآن (تقریباً 41.4 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گیا جو 2022 کے اختتام  کی نسبت 23.5 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال کے اختتام تک دیہی گھرانوں کو پیداوار کےلیے فراہم کردہ قرضہ  گزشتہ سال کی نسبت 18 فیصد اضافے کے ساتھ 92.4 کھرب یوآن تک پہنچ گیا جبکہ طلباء کے لیے نمایاں قرضے گزشتہ سا ل کی نسبت  22.4 فیصد اضافے کے ساتھ 218.4 ارب یوآن تک پہنچ گئے۔

رپورٹ میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ یوآن اور غیر ملکی کرنسیوں میں ملک کے زراعی  قرضے 2023 کے آخر تک 566 کھرب یوآن تک پہنچ گئے جو گزشتہ سال کے اختتام کی نسبت 14.9 فیصد زائدہیں۔