• Redford, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے جی ڈی پی میں پہلی ششماہی کے دوران 5 فیصد اضافہتازترین

July 15, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی مجموعی ملکی پیداوار( جی ڈی پی) میں سال 2024 کی پہلی ششماہی کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 5 فیصد اضافہ ہوا۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق چین کی جی ڈی پی پہلی ششماہی میں تقریبا 616.8 کھرب یوآن (تقریباً 86.5 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔

دوسری سہ ماہی کے دوران جی ڈی پی میں اضافے کی شرح گزشتہ برس کی نسبت 4.7 فیصد رہی۔

قومی ادارہ شماریات نے ایک اعلامیہ میں معاشی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی معیشت میں پہلی ششماہی کے دوران مجموعی طور پر مستحکم انداز میں بہتری کا عمل جاری رہا اس ضمن میں پالیسی مراعات، بیرونی طلب میں بحالی اور نئی معیار کی پیداواری قوتوں کی ترقی میں تعاون کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق پہلی ششماہی میں دوسرے درجے کی صعنت میں شرح نمو میں گزشتہ برس کی نسبت 5.8 فیصد اضافہ ہوا جو پہلے درجے کی صنعت سے 3.5 فیصد اور خدمات شعبے سے 4.6 فیصد اضافے کی نسبت زائد ہے۔

سہ ماہی بنیادوں پر جائزہ لیا جائے تو دوسری سہ ماہی میں چینی معیشت میں 0.7 فیصد توسیع ہوئی۔

کھپت نے ترقی کی رفتار تیز کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ پہلی ششماہی میں کھپت کا معاشی توسیع میں حصہ  60.5 فیصد تھا جس سے جی ڈی پی کی شرح نمو میں 3 فیصد  اضافہ ہوا۔

سروے کے مطابق 2024 کی پہلی ششماہی میں شہری بے روزگاری کی شرح 5.1 فیصد رہی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں میں 0.2 فیصد کم ہے۔