• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے جیانگ سو میں پہلی سہ ماہی کے دوران سیاحت میں زبردست اضافہتازترین

April 20, 2023

نان جنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اندرون و بیرون ملک سے  آنے والے 18 کروڑ 20 لاکھ سیاحوں کو خوش آمدید کہا۔ یہ تعداد گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 60 فیصد زائد ہے۔

صوبائی محکمہ ثقافت و سیاحت کے مطابق صوبے کو پہلی سہ ماہی کے دوران سیاحت سے 240 ارب یوآن (تقریباً 34.92 ارب امریکی ڈالرز) کی آمدن ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 54 فیصد زائد ہے۔

رواں سال کے اوائل میں جیانگ سو نے ثقافتی سیاحت کی صنعت میں بحالی کی رفتار تیز کرنے لئے اقدامات کئے تھے ، جس میں اعلیٰ معیار کی سیاحتی مصنوعات کی تیاری، خدمات کو بہتربنانا شامل تھا اس کے علاوہ 11 کروڑ 60 لاکھ یوآن کا ایک ترقیاتی فنڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔

محکمہ کے مطابق رواں سال کے دوران صوبے میں مختلف موضوعات پر 340 سے زائد تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا، سیاحتی شعبے کے فروغ کے لئے تشہیری تقریبات منعقد ہوں گی اور کھپت واؤچرز جاری کئے جائیں گے۔