• Portland, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے جینیاتی بینک میں 11ہزارسے زائد اقسام کے پودوں کے بیج محفوظتازترین

June 05, 2024

کنمنگ(شِنہوا)  چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان میں جنگلی حیات کے جینیاتی بینک میں 11ہزارسے زائد اقسام کے جنگلی پودوں کے بیج محفوظ ہیں، جو ایشیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا  جینیاتی ذخیرہ ہے۔

چین کی اکیڈمی آف سائنسزکے ذیلی ادارے کنمنگ انسٹی ٹیوٹ آف باٹنی میں سیڈ  بینک کے جینیاتی کولیکشن سنٹر کے ڈائریکٹر کائی جیی نے بدھ کو شِنہوا کو بتایا کہ  گزشتہ سال کے آخر تک، سیڈ بینک میں 11ہزار سے زیادہ اقسام کے 94ہزار سے زیادہ پودوں کے بیجوں کو محفوظ کیا گیا  اس مرکز میں ملک بھر کے ایک تہائی سے زیادہ جنگلی پودوں کے بیج محفوظ ہیں۔

زیادہ تر پودوں کے جین ان کے بیجوں میں موجود ہونے کے باعث  پودوں کی جینیاتی معلومات ان کے جین میں پائی جاتی ہیں اور ایسے وسائل کو محفوظ رکھنے کے لیے سیڈ بینک سب سے اہم سہولت ہیں۔ 2007 میں قائم کردہ  سی اے ایس انسٹی ٹیوٹ سے منسلک سیڈ بینک ایک سیڈ پول، ڈی این اے بینک، مائکروبیل بینک، اینیمل جرمپلازم ریسورس بینک اور دیگر شعبوں پر مشتمل ہے۔ چین میں پودوں کی "نوح کی کشتی" کے نام سے موسوم، یہ مرکز دنیا بھر میں نایاب اور خطرے سے دوچار پودوں کے جین کے حوالے سے جامع تحقیق اور تحفظ  کا  ایشیا کا سب سے بڑاجنگلی حیات کا جینیاتی ذریعہ ہے۔