• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے جنوب مغربی خطے میں پودوں کی نئی قسم دریافتتازترین

February 26, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان میں صوبائی سطح کے قدرتی افزائش گاہ ٹونگ بی گوآن میں پودوں پر کئے گئے ایک حالیہ سروے میں پودوں کی نئی قسم دریافت ہوئی ہے۔

فائٹوٹیکسا جریدے میں میں شائع تحقیق کے مطابق قدرتی افزائش گاہ اور فوجیان ایگریکلچر اینڈ فارسٹری یونیورسٹی کے محققین پر مشتمل ایک ٹیم نے یہ دریافت کی ہے۔

مورفولوجیکل اور مالیکیولر سسٹامیٹک تحقیقی موازنہ کے ذریعے محققین نے اس بات کا تعین کیا کہ یہ قسم آرکیڈیسی خاندان میں کیلانتھ کی نئی قسم ہے جس کا نام کیلانتھی ینگ جیانگینسس رکھا گیا ہے۔

کیلانتھی ینگ جیانگینسس قسم فی الحال صرف یون نان کی کاؤنٹی ینگ جیانگ میں سطح سمندر سے1 ہزار 600 سے 1 ہزار 800 میٹر کی بلندی پرجھاڑیوں میں پائی گئی ہے۔