• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے جنوبی علاقے میں قدیم مقبرہ دریافتتازترین

June 21, 2023

نان جنگ (شِںہوا) چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے میں ماہرین آثار قدیمہ نے ایک قدیم مقبرہ دریافت کیا ہے جو متحارب ریاستوں کے دور (475 قبل مسیح-221 قبل مسیح) سے تعلق رکھتا ہے۔

گوانگ شی انسٹی ٹیوٹ برائے تحفظ ثقافتی آثار اور آثار قدیمہ کے مطابق مقبرہ پھنگ گو شہر میں پان تاؤ گاؤں کے قریب دریائے دا ہونگ کے آبی ذخائر کے جزیرہ نما میں واقع ہے۔ کھدائی کے دوران مقبرے سے کانسی کا ڈھول اور قیمتی پتھروں سے مزین انگوٹھیوں جیسے ثقافتی آثاردریافت ہوئے ہیں۔

ماہرین آثار قدیمہ نے جزیرہ نما میں ایک نیولیتھک مقام اور جزیرہ نما کے اوپری اور نچلے علاقوں میں دیگر 6 نیولیتھک مقامات بھی دریافت کیے۔ ان 7 مقامات سے پتھروں  کے کئی اوزار اور برتن کے ٹکڑے جمع کئے تھے جو سونگ عہد (1279۔ 960) کے ابتدائی دور سے تعلق رکھتے ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ کے ایک ٹیکنیشن وانگ شینگ نے بتایا کہ دریافت شدہ کانسی کا ڈھول متحارب ریاستوں کے دور یا اس سے قبل کا ہے اور گوانگ شی میں اس قسم کا ڈھول شاذ و نادر ہی پایا جاتا ہے۔ اس دریافت سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ علاقہ زمانہ قدیم سے اہم گزرگاہ پر واقع تھا جو اس علاقے کی تاریخ کے مطالعہ میں بہت مددگار ہے۔