• Washington, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے جنوبی گیٹ وے علاقے گوانگ شی اعلیٰ معیار کی ترقی، مزید کھلے پن کیلئے کوشاںتازترین

June 13, 2024

بیجنگ(شِنہوا)  آسیان ممالک کیلئے راہداری کی حیثیت کا حامل چین کا گوانگ شی ژوانگ خود انتظامی علاقہ نئے دور کی اعلی معیار کی ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے  خود کو کاروبار اور ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں کیلئے سازگار بنا نے کی کوشش کر رہا ہے۔

خود مختار علاقے کے چیئرمین لان تیان لی نے بیجنگ میں اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی منعقدہ  پریس کانفرنس میں ایک کثیر النسل سرحدی علاقے طور پر اعلی معیار کی ترقی کے فروغ کیلئے  گوانگ شی کی نئی شاندار کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ  ساز گار جگہ  کی تعمیر کا مقصد سرمایہ کاری، تجارت، کھپت، سرمائے کے بہاؤ، تبادلے، لاجسٹکس اور نقل و حمل میں بہت زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔ٹرانسپورٹیشن، کراس ریجنل انڈسٹریل اور سپلائی چینز، منظم طریقے سے کھلنے اور کاروباری ماحول میں مزید بہتری لائی جائے گی۔گوانگ شی مختلف شعبوں میں آسیان کے ساتھ اپنی مصروفیات کو مزید کھولنے اور تیزی سے بڑھانے کے اپنے عزم پر مستقل طور پر عمل پیرا ہے۔ گوانگ شی نے مسلسل 20 سال  سے  چائنا آسیان ایکسپو ، چائنا آسیان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ  کانفرنس کی میزبانی کی ہے، آسیان مسلسل 24 سال  سے گوانگ شی کا سب سے بڑا تجارتی  شراکت دار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی حالات کے مطابق  نئی معیاری پیداواری قوتوں کو تیار کرنے کے لیے   گوانگ شی  نے 10 صنعتی شعبے اور چھ خصوصی زرعی شعبے قائم کئے ہیں،  پوری انڈسٹریل چینز کی سالانہ پیداواری مالیت 100 ارب یوآن (تقریباً 14 ارب امریکی ڈالر) سے زیادہ ہے جن میں میٹالرجیکل انڈسٹری، آٹوموبائل، چینی اور پھل  شامل ہیں۔