بیجنگ(شِنہوا) چین کے خلا میں موجود چھیو چھیاو- 2 سیٹلائٹ نے مواصلاتی ٹیسٹ مکمل کرلیےہیں،قومی خلائی ادارے( سی این ایس اے) کے مطابق سیٹلائٹ کا پلیٹ فارم اور پے لوڈ معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ سی این ایس اے نے چھیو چھیاو- 2 مشن کی مکمل کامیابی کا اعلان کرتے کہا کہ چھیو چھیاو- 2 کے افعال اور کارکردگی مشن کی ضروریات کو پورا کررہے ہیں، اور یہ ملک کے قمری مشن کے منصوبے کے چوتھے مرحلے اور چین اور دیگر ممالک کے مستقبل کےقمری مشنز کے لیے ریلے مواصلاتی خدمات فراہم کر سکتا ہے۔ سیٹلائٹ نے 6 اپریل کوقمری مشن چھانگ ای -4کے ساتھ مواصلاتی ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا، جو اس وقت چاند کے دوردراز کے علاقے میں ریسرچ مشن انجام دے رہا ہے۔