بیجنگ(شِنہوا) چین کا خلائی اسٹیشن، جس پر اس وقت خلائی جہاز شین ژو-15 کا عملہ موجود ہے،اپنے آن بورڈ ری جنریشن سسٹم کے ذریعے 100فیصد آکسیجن پیدا کرسکتاہے۔
چین کے انتہائی شمال میں واقع صوبے حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں ہونے والی خلائی ٹیکنالوجی کانفرنس میں خلابازوں کے چینی مرکزکے ذیلی ادارے،ماحولیاتی کنٹرول ولائف سپورٹ انجینئرنگ آفس کے ڈائریکٹر بیان چھیانگ نے کہا کہ یہ ترقی چین کے انسان بردار خلائی جہاز کے لیے ماحولیاتی کنٹرول اور لائف سپورٹ سسٹم کی بنیادی تبدیلی کی عکاسی ہے۔
چین کے انسان بردارخلائی مشنز کے لیے ایک بنیادی ٹیکنالوجی کے طورپرماحولیاتی کنٹرول ولائف سپورٹ سسٹم بنیادی زندگی کے حالات پیدا کرتے ہوئے خلابازوں کے لیے کام کے ماحول کو قابل بناتا ہے، اس طرح ان کی صحت اور تحفظ کو یقینی بنایا جاتاہے۔