• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے خلائی اسٹیشن پر غیر روایتی پینٹنگ کی نمائش کا انعقادتازترین

February 23, 2024

بیجنگ(شِنہوا)  نوجوانوں کی بنائی گئی پینٹنگز کی غیر روایتی نمائش چین کے زمین سے تقریباً 400 کلومیٹر اوپر خلا میں موجود خلائی اسٹیشن تیانگونگ میں جمعہ کو شروع ہوگئی۔

چینی ماڈرنائزیشن کے عنوان سے 53 پینٹنگز خلا  میں منعقدہ نمائش میں رکھی گئی ہیں، جنہیں ملک بھر کے نوعمر مصوروں کی جانب سے بھیجے گئے  20ہزار سے زیادہ نمونوں ے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ پینٹنگز گزشتہ ماہ تیانژو-7 کارگو خلائی جہاز کے ذریعے خلائی اسٹیشن پر پہنچائی گئی تھیں۔ نمائش کو "کثیرآبادی کے ساتھ جدید کاری"، "تمام لوگوں کی مشترکہ خوشحالی کے لیے جدید کاری،" اور "انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کے لیے جدید کاری" جیسے عنوانات سے منسوب کیا گیا ہے۔ یہ چینی خلائی اسٹیشن پر منعقد ہونے والی پینٹنگ کی تیسری نمائش ہے۔