بیجنگ(شِنہوا)چین کے خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی لیو ژین مین 7 سے 16 مئی تک ایک وفد کے ہمراہ امریکہ کا دورہ کرینگے جہاں وہ امریکی خصوصی صدارتی ایلچی برائے موسمیاتی جان پوڈیسٹا کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
چینی وزارت حیاتیات اور ماحولیات کے مطابق مذاکرات میں دونوں ممالک موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے کے سنی لینڈ کے بیان اور دیگرباہمی دلچسپی کے امور پر گفت و شنید کے ساتھ ساتھ ماحولیات سے متعلق چین اورامریکہ کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وزارت نے اپنے جاری بیان میں مزید کہا کہ لیو اقوام متحدہ کے دیگرمتعلقہ فریقوں، مقامی حکومتوں اور امریکہ کے تھنک ٹینکس کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی اور دیگر مسائل سے نمٹنے پر بھی بات کریں گے۔