بیجنگ(شِنہوا)چینی حکومت کے یوریشین امور کے لیے خصوصی نمائندے لی ہوئی 2 مارچ سے یوکرین کے بحران کے سیاسی حل کے لیے شٹل ڈپلومیسی کے دوسرے دور کا آغاز کریں گے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بدھ کو اعلان کیا کہ لی اس دوران روس، یورپی یونین کے صدر دفتر، پولینڈ، یوکرین، جرمنی اور فرانس کا دورہ کریں گے۔