• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے کمرشل بینکوں کے 2023 کے دوران منافع میں 3.2 فیصد اضافہتازترین

February 21, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے کمرشل بینکوں کے 2023 کے دوران منافع میں 3.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بینکنگ ریگولیٹر،نیشنل فنانشل ریگولیٹری ایڈمنسٹریشن کے بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق قرض دہندگان (کمرشل بینکوں) کا خالص منافع 24کھرب یوآن (تقریباً 338 ارب ڈالر) تک پہنچ گیا۔

اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکوں(غیر ملکی بینکوں کی شاخوں کو چھوڑ کر) کا سرمائے کا تناسب گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں 15.06 فیصد تھا، جو اسی سال ستمبر میں ختم ہونے والی پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں 0.29 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

2023 کی چوتھی سہ ماہی کے اختتام پر کمرشل بینکوں کے غیر فعال قرضوں کا تناسب 1.59 فیصد رہا، جو ستمبر کے آخر سے 0.02 فیصد کم ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق  ملک کی بینکنگ انڈسٹری کے کل اثاثے گزشتہ سال کے آخر تک 4ہزار173کھرب 

 یوآن تک پہنچ گئے، جو گزشتہ سال سے 9.9 فیصد زیادہ ہیں۔