بیجنگ(شِنہوا) چین میں نومبر کے آخر تک قومی ہائی ٹیک صنعتی ترقی کےزونز کی کل تعداد 178 تک پہنچ گئی ہے۔
چینی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محکمہ منصوبہ بندی کے ڈپٹی ڈائریکٹروو جیا شی نے بیجنگ میں پریس کانفرنس میں کہاکہ اس سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں ان ہائی ٹیک زونز کی اقتصادی پیداوار 123 کھرب 30 ارب یوآن (17 کھرب 30 ارب ڈالر) تک پہنچ گئی جوگزشتہ سال کی نسبت 7.11 فیصد زیادہ ہے۔
وو نے کہا کہ قومی ہائی ٹیک زونز پر انحصار کرتے ہوئے متعدد ہائی ٹیک صنعتی کلسٹرز کو پروان چڑھایا گیا ہے جو نئی صنعت کاری کی ترقی کو فروغ دینے اور صنعتی اور سپلائی چینز کی حفاظت کو یقینی بنانے میں ایک اہم قوت بن گئے ہیں۔
جاری کردہ ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ حالیہ برسوں میں قومی ہائی ٹیک زونز نے اعلیٰ معیار کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے جو اقتصادی ترقی کا ایک اہم انجن بن گئے ہیں۔