• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے قومی سیاسی مشاورتی ادارے کی قیادت کا اجلاس، انسانیت کے مشترکہ مستقبل پرمبنی براداری کا تصور آگے بڑھانے پر زورتازترین

January 30, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے قومی سیاسی مشاورتی ادارے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس( سی پی پی سی سی) کی 14 ویں قومی کمیٹی کا 13 ویں چیئرپرسن کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے اجلاس کی صدارت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے سیاسی مشیروں پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ معیار کی ترقی سے متعلق تجاویز پیش کریں اور اس کے ساتھ ساتھ پارٹی اور ملک کے مرکزی  امور مکمل کریں۔

وانگ نے بین الاقوامی تبادلوں میں سی پی پی سی سی کو مضبوط کرنے کو مزید اہمیت دینے ، چینی داستانیں دنیا کے سامنے بہتر انداز میں پیش کرنے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک براداری کے قیام کا تصور آگے بڑھانے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔

اجلاس میں مختلف دستاویزات کی منظوری دی گئی جس میں سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کی کارکردگی رپورٹ کا مسودہ بھی شامل تھا۔ اجلاس میں 2023 میں سی پی پی سی سی کے امور کے بارے میں قومی کمیٹی کے جنرل آفس کی متعدد رپورٹس بھی زیرغور آئیں۔

اجلاس میں وانگ شیاؤ جون کو 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی سے فارغ کرنے کا بھی فیصلہ بھی ہوا۔