بیجنگ(شِنہوا) چین کے قومی سیاسی مشیروں نےجمعہ کو ورچوئل سیمینارمیں شرکت کی، جس میں ماحول دوست مصنوعات کی اہمیت کویقینی بنانے کے لیے ایک طریقہ کار وضع کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی (سی پی پی سی سی) کے زیر اہتمام منعقدہ اس سیمینار کی صدارت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی پی سی سی نیشنل کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے کی۔ وانگ نے ماحولیاتی تہذیب کی ترقی کے حوالے سے خصوصی مشاورت اور جمہوری نگرانی کو تیز کرنے اور اس شعبے میں اہم امور پر تفصیلی مشاورت پر زور دیا۔ انہوں نے ایک خوبصورت چین کی تعمیر کو فروغ دینے پر وسیع اتفاق رائے کو مستحکم کرنے اورچینی جدیدیت کو فروغ دینے کے لیے معاشرے کے تمام شعبوں کی رہنمائی پر بھی زور دیا جس میں انسانوں اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کے ساتھ بقائے باہمی کو نمایاں کیا گیا ہو۔