• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے کورئیرسیکٹر کی جنوری سے فروری تک دوہرے ہندسوں کی ترقیتازترین

March 18, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے کورئیرسیکٹر میں جنوری سے فروری کے دوران نمایاں توسیع ہوئی، جو اس شعبے کی 2024 کے لیے اچھی شروعات ہے۔

اسٹیٹ پوسٹ بیورو کے جاری کردہ اعداودشمار کے مطابق ایکسپریس ڈیلیوری ڈویلپمنٹ انڈیکس 2024 کے پہلے دو ماہ میں 329.6 رہا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 26.7 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ڈویلپمنٹ انڈیکس کا ذیلی اشاریہ گزشتہ سال سے 29.8 فیصد اضافے کے ساتھ 407.1 ہو گیا، جس کی ایک وجہ بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران ڈیلیوری کی زیادہ طلب تھی۔ سروس معیار کے ذیلی اشاریہ میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 39.4 فیصد اور ترقیاتی صلاحیت کے ذیلی اشاریہ میں گزشتہ سال سے 7.1 فیصد اضافہ ہوا۔