بیجنگ(شِنہوا) چین کا 2022 میں کرنٹ اکائونٹ سرپلس کا حجم گزشتہ سال کے مقابلے میں 32 فیصد اضافے کے ساتھ 417 ارب 50کروڑ ڈالررہا۔فارن ایکسچینج کے ریاستی دارے کی ترجمان وانگ چھون ینگ نے جمعہ کو بتایاکہ یہ اعداد و شمار، 2008 سے صرف ایک درجے نیچے ہیں جو اس عرصے کے دوران مجموعی قومی پیداوار کا 2.3 فیصد ہیں۔وانگ نے بتایا کہ سامان کی تجارت کا 2022 میں سرپلس ریکارڈ 685ارب 60کروڑ ڈالر رہا، جو گزشتہ سال سے 22 فیصد زیادہ ہے۔خدمات کی تجارت میں 94ارب 30کروڑ ڈالر کا خسارہ ہوا جو گزشتہ سال سے 6 فیصد کم ہے۔ سرحد پار سیاحت اور بیرون ملک تعلیمی اخراجات بتدریج بحال ہونے کی وجہ سے سیاحت کے شعبے میں شارٹ فال گزشتہ سال سے 14 فیصد بڑھ کر107ارب60کروڑ ڈالر رہا۔براہ راست سرمایہ کاری میں اس عرصے کے دوران 32 ارب 30 کروڑڈالر کا خالص اضافہ ہوا۔