• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے لاجسٹک شعبہ میں جنوری تا فروری ترقی ریکارڈتازترین

April 01, 2024

 بیجنگ(شِنہوا)چین کے لاجسٹک  شعبہ میں رواں سال کے پہلے دوماہ کے عرصے کے دوران ترقی ریکارڈ کی گئی ہے۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی رپورٹ کے مطابق جنوری سے فروری تک سماجی لاجسٹکس شعبہ میں ترقی کی شرح قیمتوں کے موازنے کے لحاظ سے  گزشتہ سال کی نسبت  5.9 فیصد اضافے کے ساتھ  554 کھرب یوآن (تقریباً 78.1 کھرب ڈالر) تک پہنچ گئی۔

فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ترقی کی شرح گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ رہی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کا لاجسٹک شعبہ تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔

مختلف شعبوں کے اعتبار سے صنعتی مصنوعات کی رسدمیں بتدریج بحالی دیکھی گئی جب کہ درآمدی سامان اور رہائشیوں کی کھپت میں نسبتاً تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا۔

رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران  اس شعبے کی مجموعی آمدن 18کھرب یوآن رہی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت5.6 فیصد زیادہ ہے۔