• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے لاجسٹکس سیکٹر کی 2023 کے دوران آمدنی میں مستحکم اضافہتازترین

February 10, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے لاجسٹکس سیکٹر کی گزشتہ سال آمدنی میں مستحکم اضافہ ہوا ہے۔ چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے مطابق لاجسٹکس صنعت کی 2023 میں مجموعی آمدنی 132 کھرب یوآن(تقریباً18کھرب60ارب ڈالر) رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.9 فیصد زیادہ ہے۔

چین کی لاجسٹکس شعبے کی کارکردگی میں گزشتہ سال بہتری کا رجحان رہا۔ 2023 میں بلحاظ جی ڈی پی سماجی لاجسٹک لاگت کا تناسب 14.4 فیصد تھا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.3 فیصد کم ہے۔

فیڈریشن کے مطابق لاجسٹک انفراسٹرکچر کی تعمیر میں ٹھوس پیش رفت ہوئی ۔ 2023 میں لاجسٹکس سے متعلقہ ٹرانسپورٹ،گودام اور پوسٹل سروسزجیسے فکسڈ اثاثوں میں  پورے سال کی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔