تائی یوان(شِنہوا)چین کے لانگ مارچ-6 سی کیریئر راکٹ نے منگل کوپہلی مرتبہ اڑان بھرتے ہوئے چار سیٹلائٹس کو خلاءچھوڑ دیا۔
یہ راکٹ چین کے شمالی صوبے شنشی کے تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 21 منٹ پر روانہ کیا گیا جس کے ذریعےراکٹ نیپچون 01اور سمارٹ 1 سی سیٹلائٹس کےساتھ ساتھ وائیڈ بینڈ آپٹیکل سیٹلائیٹ اور ہائی ریزولوشن ویڈیو سیٹلائٹس مدار میں بھیجے گئے۔
یہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 520 واں پرواز مشن تھا۔