ووہان(شِنہوا) چین کے لووجیا۔3 01 سیٹلائٹ نے کئی تکنیکی ٹیسٹ مکمل کر لیے ہیں جس کے بعد اس کی ملٹی موڈ ذہین ریموٹ سینسنگ سروس کی صلاحیت متوقع ہدف تک پہنچ گئی ہے۔بنیادی طور پر ووہان یونیورسٹی کی جانب سے تیار کردہ لووجیا۔301 ایک انٹرنیٹ ذہین ریموٹ سینسنگ سائنسی تجرباتی سیٹلائٹ ہے،جسے 15 جنوری کو لانگ مارچ-2ڈی راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا تھا۔سیٹلائٹ خلا میں ہائی ریٹ کمپریشن اور ٹرانسمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے کام کررہا ہے جسے ووہان یونیورسٹی نے تیار کیا ہے۔ اس کی ٹرانسمشن کی زیادہ سے زیادہ رفتار دو گیگا بائٹس(جی بی) فی منٹ تک پہنچ سکتی ہے، جومحدود بینڈوتھ کی وجہ سے ٹرانسمیشن میں تاخیر کو مثر طریقے سے حل کرتی ہے۔