• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے معروف صنعتی پارک نے ون اسٹاپ صفر کاربن سروسزکا آغازکردیاتازترین

May 29, 2024

نانجنگ(شِنہوا) چین کے معروف صنعتی پارکوں میں سے ایک نے صفر کاربن اخراج کے حصول کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کردیا ہے۔

مشرقی صوبے جیانگ سو کے سوژو انڈسٹریل پارک (ایس آئی پی) نے پارک میں کام کرنے والے کاروباری اداروں کوکاربن اخراج میں کمی، کاربن ٹریڈنگ اور کاربن غیر جانبداری کے سرٹیفیکیشن میں شامل کرتے ہوئے ون اسٹاپ سروسزکی فراہمی شروع کردی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد کاروباری اداروں کو ایسے وسائل سے ہم آہنگ کرنا ہے جن سے کاربن اخراج میں کمی کے ساتھ  کاروباری اداروں کی ان  کوششوں کے دوران اٹھنے والے اخراجات بھی کم ہوجائیں گے۔

سوژو انڈسٹریل پارک  میں توانائی کی مجموعی کھپت میں صاف توانائی کا حصہ 90 فیصد سے زیادہ ہے۔ 2022 کے آخر میں، پارک کی جانب سے رضاکارانہ بنیاد پر کاربن ٹرانزیکشنزکے لیے مارکیٹ پر مبنی جامع کاربن ٹریڈنگ سسٹم کا آغازکیا گیا تھا،  اس کے بعد فوٹو وولٹکس، خصوصی چارجنگ پولز، لائٹنگ انرجی کنزرویشن اور ویٹ لینڈ کاربن سنکس کے شعبوں میں کاربن کمی کے منصوبوں سے متعلق چاربارہدایات جاری کی گئیں۔