• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے مہاجر محنت کشوں کی 2023 کے دوران آمدن میں اضافہتازترین

May 05, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے مہاجر محنت کشوں نے 2023 میں زیادہ آمدن اور رہن سہن   کی بہتر سہولیات  حاصل کیں۔

چین کے قومی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق2023 میں مہاجر کارکنوں  کی ماہانہ آمدنی اوسطاََ4 ہزار 780 یوان(672.6  ڈالر)ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 3.6فیصد زائد ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہروں میں ان  محنت کشوں کے رہنے کی جگہ 1.4 مربع میٹر سے بڑھ کر 24 مربع میٹر تک پہنچ گئی۔

رپورٹ مں بتایا گیا ہے کہ مہاجر کارکںوں کی آبادی گزشتہ سال 29 کروڑ 75 لاکھ 30 ہزار رہی جس میں گزشتہ سال کے مقابلے19 لاکھ 10 ہزار کا اضافہ ہوا۔