بیجنگ (شِنہوا) چین نے ملکی ساختہ ماڈرن آرک کثیر المقاصد ایئر کرافٹ فیملی کے نئے جہاز مزید بہتر صلاحیتوں کے ساتھ بنانے میں مسلسل پیش رفت کی ہے۔
ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) کے مطابق ماڈرن آرک ایئر کرافٹ فیملی کے ایک نئے فائرفائٹرجہاز ایم اے 60 نے حال ہی میں اپنی پہلی کامیاب پرواز کی ہے، جو اس نئے ماڈل کی مزید ترقی اور صلاحیت کی سرٹیفیکیشن کے حوالے سے ایک اہم قدم ہے۔ اس طرح،کثیر المقاصد سول ایئرکرافٹ فیملی میں مسافربردار اور کارگو ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ مصنوعی بارش اور ریموٹ سینسنگ آپریشنزمیں استعمال ہونے والے طیاروں کے بعد آگ بجھانے کی خصوصیات کے حامل ایک نئے طیارے کا اضافہ کیا گیاہے۔ ایم اے60 فائر فائٹنگ ہوائی جہاز ایک درمیانے درجے کے فکسڈ ونگ ہوائی جہاز کا ماڈل ہے جو جنگل میں آگ بجھانے اور دیگر ہنگامی مشنز سرانجام دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔