• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے مغربی علاقوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ جاریتازترین

April 04, 2024

چھونگ چھنگ(شِنہوا)چین کی بین الاقوامی درآمدی ایکسپو(سی آئی آئی ای)کے حوالے سے سیریل ایونٹ کا جنوب مغربی میونسپلٹی چھونگ چھنگ میں انعقاد کیاگیا،پیرسے بدھ تک ہونے والایہ ایونٹ  چینی مارکیٹ پر غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اظہار تھا۔"مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کو متعارف کراتے ہوئے دوہری گردش کا فروغ" کے عنوان سے ہونے والی تقریب میں سی آئی آئی ای کے گزشتہ اور آنے والے ایڈیشنز کے 100 سے زیادہ نمائش کنندگان نے شرکت کی جن میں میٹرو، سام سنگ الیکٹرانکس  اور میڈٹرونک جیسی معروف کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ملٹی نیشنلز اورسرمایہ کاری کو فروغ دینے والی ایجنسیوں کے نمائندے شامل تھے۔ 

ملٹی نیشنل کمپنی کوالکام  کے سینئر نائب صدر چھیان چھون نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  5جی اور مصنوعی ذہانت کی وجہ سے پیدا ہونے والے بے پناہ مواقع کا خیر مقدم کرتے ہوئے، کوالکام چھونگ چھنگ کے ساتھ ذہین ٹرمینلز اور نیٹ ورک والی گاڑیوں کے ڈومینز میں تعاون کو مزید مضبوط  بنانےکی خواہاں ہے۔