• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے موبائل فون کی ترسیل کے حجم میں 2022 کے دوران کمیتازترین

February 18, 2023

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے نواح میں نارائن گنج میں چینی موبائل فون ویوو کے پلانٹ میں مزدور اسمبلی لائن پر موبا ئل  پیک کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین کی موبائل فون کی ترسیل 2022 میں گزشتہ سال کی نسبت 22.6 فیصد کم ہو کر27کروڑ20 لاکھ  رہ گئی۔

وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت تحقیقی ادارے چائنہ اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (سی اے آئی سی ٹی) کے مطابق صرف دسمبر میں ملک میں موبائل فون کی ترسیل کا حجم  گزشتہ سال  کی نسبت  16.6 فیصد کم ہو کر 2کروڑ 78لاکھ 60 ہزاررہ گیا۔

فائیو جی موبائل فونز کی ترسیل کا حجم گزشتہ سال 21کروڑ40 لاکھ  تک پہنچ گیا جو ملک کی کل موبائل فون کی ترسیل کا 78.8 فیصد ہے۔

پچھلے سال چین میں اسمارٹ فون کے 351 نئے ماڈلز جاری کیے گئے جو گزشتہ سال کی نسبت  13.1 فیصد کم ہے۔