• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے مرکزی بینک کے 40غیر ملکی مرکزی بینکوں کے ساتھ دو طرفہ کرنسی تبادلے کے معاہدوں پر دستخطتازترین

February 16, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے مرکزی بینک، پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی) نے 40 سے زائد غیر ملکی مرکزی بینکوں یا  مالیاتی اداروں کے ساتھ دو طرفہ کرنسی کے تبادلے کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔یہ بات پی بی او سی کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت31 دو طرفہ کرنسی کے تبادلے کے معاہدے نافذ العمل ہیں جن کا کل حجم تقریباً 41.6 کھرب یوآن (تقریباً 586 ارب امریکی ڈالر) ہے۔

مرکزی بینکوں کے درمیان دو طرفہ کرنسی کے تبادلے مالیاتی انتظامات  ہوتے ہیں جس میں ایک ملک کا مرکزی بینک اپنی کرنسی کا دوسرے کے ساتھ تبادلہ کر سکتا ہے۔

تبادلہ کی مد میں فنڈز کو دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں مدد  دینے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جس سے زر مبادلہ کے اخراجات کی بچت اور شرح مبادلہ کے خطرات کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔