بیجنگ (شِنہوا) چین کے مرکزی بینک نے معیشت میں مؤثر طریقے سے بہتری لانے کے لئے متعدد مالیاتی پالیسیوں کے نفاذ کو وسعت دینے کا عزم ظاہر کیاہے۔
پیپلز بینک آف چائنہ نے اپنی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے تازہ ترین سہ ماہی اجلاس کے بعد جاری ایک بیان میں کہا کہ بینک چھوٹے کاروباری اداروں اور زراعت کے شعبے کے لئے قرض کا دوبارہ اجراء اور ری ڈسکاؤنٹ کوٹے میں مناسب اضافہ کرےگا اور کاربن میں کمی میں معاونت کی پالیسیوں کا بہتر استعمال کرتے ہوئے سائنس و ٹیکنالوجی اختراع اور ٹیکنیکل تبدیلی کے لئے قرض کے دوبارہ اجراء کی سہولت قائم کرے گا۔
پیپلزبینک آف چائنہ نے بڑے پیمانے پر سازوسامان کی اپ گریڈیشن اور صارفین کی اشیاء کی تجارت کے لئے مالی مدد مستحکم کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔
اجلاس نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ رواں سال کے آغاز سے چین کی بڑی اقتصادی پالیسیوں نے معیشت کی بحالی میں مناسب مانیٹری اور اقتصادی ماحول پیدا کیا ہے ۔ اجلاس نے موجودہ پالیسیوں کے نفاذ میں اضافہ اور پالیسیوں میں شامل اقدامات بہتر بنانے سے متعلق مزید کوششوں پر زور دیا۔
اجلاس کے مطابق سائنس و ٹیکنالوجی سمیت ماحول دوست منصوبوں کے لیے قرض ، جامع قرض ، پنشن قرض اور ڈیجیٹل قرض کی ترقی پرتوجہ دی جانی چاہیئے اور انہیں اس طرح بروئے کار لایا جانا چاہیئے کہ نئی معیار کی پیداواری قوتوں کی ترقی کو فروغ مل سکے۔