• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے مرکزی بینک نے سائنس و ٹیکنالوجی کےاختراع کے لیے دوبارہ قرض حصول سہولت متعارف کرادیتازترین

April 08, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے مرکزی بینک نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں جدت، تکنیکی تبدیلی اور آلات کی تجدید میں مدد کے لیے 500 ارب یوآن (تقریباً 70.47 ارب ڈالر) مالیت تک دوبارہ قرض حاصل کرنے کی ایک خصوصی سہولت متعارف کروادی ہے۔

 پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس قرض پر ایک سالہ  سہولت کی شرح سود 1.75 فیصد ہے۔ اس میں ہر ایک  سال کی مدت کے ساتھ دو بار توسیع کی جاسکتی ہے۔

پی بی او سی کے مطابق اس سہولت کا مقصد مالیاتی اداروں کی رہنمائی کرنا ہے تاکہ سائنس و ٹیکنالوجی پر مبنی چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کے لیے ان کی ترقی کے ابتدائی مرحلے میں یا ترقی  پانے کے مرحلے کے ساتھ ساتھ  تکنیکی تبدیلی اور آلات کی تجدید کے منصوبوں کے لیے قرض کی صورت میں معاونت فراہم کی جاسکے اور ان اہم شعبوں کو مزید ڈیجیٹل، سمارٹ، جدید اور ماحول دوست بنانے میں مدد دی جاسکے۔

پی بی او سی 21 مالیاتی اداروں کے لیے کم لاگت پر مبنی فنڈز فراہم کرے گا جن میں چائنہ ڈیولپمنٹ بینک، پوسٹل سیونگ بینک آف چائنہ اور کچھ پالیسی بینک، سرکاری کمرشل بینک اور مشترکہ اسٹاک کمرشل بینک شامل ہیں۔