بیجنگ (شِنہوا) چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے وائس چیئرمین ژانگ یوشیا نے پیر کو روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو سے ملاقات کی جو 10ویں بیجنگ شیانگ شان فورم میں شرکت کےلیے چین کے دورہ پر ہیں۔
ژانگ نے کہا کہ چین اور روس نے اعلیٰ سطح کے دو طرفہ تعلقات کو برقرار رکھا ہے اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات مضبوط ترقی کی رفتار کو ظاہر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین مختلف سیکورٹی خطرات اور چیلنجز کا فعال طور پر جواب دینے اورعالمی تزویراتی توازن اور استحکام کی مشترکہ حفاظت کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کرنےکا خواہاں ہے۔
شوئیگو نے کہا کہ روس چین کے ساتھ عملی تبادلوں اور تعاون کو مضبوط کرنے اور دونوں ممالک اور دونوں افواج کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔