• Columbus, Unknown
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے مرکزی سرکاری اداروں کا منافع 2023 میں 26 کھرب یوآن تک پہنچ گیاتازترین

January 24, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے مرکزی طور پر زیر انتظام سرکاری اداروں ( ایس او ایز) کے منافع میں 2023 میں مستحکم اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ریاستی کونسل کے سرکاری اثاثوں کی نگرانی اور انتظامی کمیشن (ایس اے ایس اے سی) کے مطابق چین کے مرکزی  سرکاری اداروں کا کل منافع گزشتہ سال 26 کھرب یوآن (تقریباً 365.9 ارب ڈالر) تک پہنچ گیا۔

کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق  مرکزی ایس او ایز کی آپریٹنگ آمدنی 398 کھرب  یوآن تک پہنچ گئی۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس مدت کے دوران مرکزی  ایس او ایز کی  رئیل اسٹیٹ سمیت  فکسڈ اثاثہ جات میں سرمایہ کاری گزشتہ سال کی نسبت 11.4 فیصد بڑھ کر 50.9 کھرب  یوآن تک پہنچ گئی۔