نان چھانگ (شِنہوا) چین کے مشرقی خطے میں مشہور سیاحتی مقامات کو جوڑنے والی ایک نئی تیز رفتار ریلوے مکمل طور پر فعال ہوگئی ہے جس سیاحت اور دیگر صنعتوں میں ترقی کو فروغ ملے گا۔
چینی صوبہ آنہوئی کے شہر ہوانگ شان اور صوبہ جیانگ شی کے شہر نان چھانگ کو ملانے والے حصے کی تکمیل کے بعد ہانگ ژؤ۔ نان چھانگ تیز رفتار ریلوے اب مکمل طور پر فعال ہوگئی ہے۔ اس کی تعمیر میں پانچ برس لگے ہیں۔ ہانگ ژؤ۔ نان چھانگ تیز رفتار ریلوے کی مجموعی لمبائی 560 کلومیٹر ہے۔
ہانگ ژو۔ ہوانگ شان سیکشن نے 2018 کے اختتام پر کام شروع کیا تھا۔ اس سیکشن پرٹرین کی رفتار 250کلومیٹرفی گھنٹہ جبکہ ہوانگ شان۔ نان چھانگ سیکشن پر 350 کلومیٹرفی گھنٹہ ہے۔
یہ ریلوے روٹ سیاحت کے پرکشش مقامات سے مالا مال خطے سے گزرتا ہے جس میں قدرتی جھیلیں، پہاڑ، قدیم دیہات اور چینی مٹی کے برتن اور چائے کے باغات جیسے ثقافتی خزانے موجود ہیں۔
اعلیٰ سطح کے 9 قومی سیاحتی مقامات جیسے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ میں مغربی جھیل اور ہوانگ شان پہاڑ کے علاوہ عالمی شہرت یافتہ "پورسلین صدرمقام " جینگ ڈی ژین، 4 اے درجہ بندی میں شامل 70 خوبصورت مقامات اس ریلوے لائن کے ساتھ موجود ہیں جو ملک کے سیاحتی جائزہ نظام میں دوسری سب سے زیادہ تعداد ہے۔
تیزرفتار ریلوے چینی مسافروں کا نقل و حمل میں ایک ترجیحی انتخاب بن چکی ہے۔ چین میں نومبر کے اختتام تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک 43 ہزار 700 کلومیٹر رقبے پر پھیل چکا ہے۔