نانجنگ(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے جیانگ سوکے شہر ووشی میں چیری بلاسم کے درختوں پربہارکے جوبن کے ساتھ بدھ کو بین الاقوامی چیری بلاسم فیسٹیول شروع ہوگیا ہے۔ 1980 کی دہائی میں چین-جاپان دوستی کی تقریب سے شروع ہونے والےاس تہوارکو عالمی شہرت حاصل ہے۔8لاکھ 50ہزار مربع میٹر سے زائدپر پھیلے اور چیری کے 30ہزار درختوں سے مزین، ووشی کا مشہور یوآنتوژو سیاحتی مقام چیری بلاسم کے دل دادہ افراد کے لیے پسندیدہ ترین بین الاقوامی مقام بن گیاہے۔
پہلی بارسیاحوں کو منفرد نظارہ فراہم کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر ٹورز کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چیری بلاسم کی تھیم پر مبنی آئس کریم اور روایتی چینی ڈمپلنگ جیسی کئی ایک مصنوعات تیارکی گئی ہیں۔