• Sterling, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے مشرقی صوبہ میں ورچوئل رئیلٹی انڈسٹری کانفرنس کا آغازتازترین

November 13, 2022

نان چھانگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ جیانگ شی  کے دارالحکومت نان چھانگ میں وی آر (ورچوئل ر ئیلٹی) انڈسٹری پر 2022  ورلڈ  کانفرنس کا آغاز ہوگیا  ہے۔

ہفتے کو شروع ہونے والی  اس  دو روزہ تقریب کا موضوع   ورچوئل ر ئیلٹی کا دنیا کو آراستہ  کرنا، ورچوئل ریئلٹی کا میٹاورس کو روشن کرنا ہے۔

اس کانفرنس میں ترقی کے رجحانات، چیلنجز اور حل، جدید ٹیکنالوجیز اور ورچوئل ر ئیلٹی کی صنعت  میں جدید ترین مصنوعات  پر توجہ دی جائے گی۔

وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جیانگ شی  کی صوبائی حکومت کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر منعقد ہونے والی  یہ  کانفرنس آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے منعقد ہو رہی ہے۔

اس نے متعلقہ صنعت سے 3 ہزار سے زائد افراد کومتوجہ  کیا ہے۔

کانفرنس کے دوران 180 سے زائد مقررین شامل ہے، ان میں سے تقریباً 50  غیر ملکی ہیں جو مختلف سیشنز میں اپنے خیا لات کا اظہار کریں گے۔ 

ان  میں میٹاورس، سپلائی چین، سیاحت، طبی نگہداشت ، پیشہ ورانہ تعلیم، اور مینوفیکچرنگ جیسے موضوعات پر توجہ دی جائے گی۔

کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے دوران ایک قومی ورچوئل ر ئیلٹی  اختراعی مرکز  کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔

اپنے پہلے ایڈیشن 2018 کے بعد سے ورچوئل رئیلٹی صنعتی  کانفرنس ہر سال نان چھانگ میں منعقد ہوتی رہی ہے۔

 پہلے چار ایڈیشنز میں 265 ارب  یوآن (تقریباً 37 ارب امریکی ڈالرز)  مالیت کے 435 منصوبوں پر دستخط کیے گئے ۔