اقوام متحدہ(شِنہوا) چین کے ایک مندوب نے خبردار کیا ہے کہ سیاستدانوں کی جانب سے سائنو فوبیا تصادم اور محاذ آرائی کا باعث بنے گا۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا ہے کہ ابھی سلامتی کونسل کو بریف کرنے والوں نے روسوفوبیا اور یوکرین کے بحران کے ساتھ اس کے تعلق کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ بتانا چاہوں گا کہ کچھ عرصہ سےکچھ ملکوں میں سیاست دان سائنو فوبیا کا شکار ہو چکے ہیں۔
یہ سیاست دان چین کے بارے میں دماغی خلل اورتعصب سے بھرے ہوئے ہیں اوربے چینی پھیلا کر تناؤ کو ہوا دے رہے ہیں۔
انہوں نے روسوفوبیا کے تناظر میں یوکرین پر سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران بتایا کہ اس طرح کا سائنو فوبیا چین کے بارے میں غلط فہمی، اسٹریٹجک غلط فہمی اور سیاسی جوڑ توڑ کا نتیجہ ہے۔
گینگ نے کہا کہ کسی ملک کی چین بارے پالیسی اگر سائنو فوبیا کا شکار ہو جاتی ہے تو صرف لاحاصل کھیل کی ذہنیت کو تقویت دینے اوراس پر قابو پانے اور دبانے کا باعث بنے گی جس کے نتیجے میں تصادم اورمحاذ آرائی ہو گی۔
انہوں نے استفسار کیا کہ دنیا پہلے ہی یوکرین کے بحران کی وجہ سے افراتفری کا شکار ہو چکی ہے۔ کیا دنیا کو پہچاننے کے قابل نہ چھوڑنے کے لیے ایک اور بحران پیدا کیا جانا چاہیے؟