بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن، ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم اورچین-امریکہ اقتصادی و تجارتی امور کے لیے چین کے لیڈ پرسن ہی لی فینگ 8سے 12 نومبر تک امریکہ کا دورہ کریں گے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے پیر کواس حوالے سے بتایا کہ ہی لی فینگ امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کریں گے۔