تیانجن(شِنہوا)چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے بنیادی تحقیق کو مستحکم کرنے، سائنسی اور تیکنیکی جدت کے صنعتی ترقی کیساتھ انضمام اور اعلی سطحی سائنس ٹیک خود انحصاری کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈنگ نے یہ بات چین کی تیانجن بلدیہ کے اپنے تحقیقی دورے کے دوران کہی۔
دورے کے دورن انہوں نے قومی سپر کمپیوٹر مرکزاورانسٹیٹیو آف انڈسٹرئیل بائیو ٹیکنالوجی اور تیانجن یونیورسٹی کا دورہ کیا۔انہوں نے کلید ی شعبوں میں اہم ٹیکنالوجی کی ترقی حاصل کرنے کیلئے تجاویز کو بنیادی تحقیق میں شامل کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔
انہوں نے متعدد ٹیکنالوجی کمپنیوں کا بھی معائنہ کیا تاکہ ان کی آزاد جدت اورنئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی میں پیشرفت کے متعلق معلومات حاصل کی جاسکیں۔
انہوں نے سائنس ٹیک جدت کے صنعتی جدت کیساتھ انضمام کے فروغ کی اہمیت کی نشاندہی کی۔انہوں نے کاروباری افراد کیساتھ ملاقات میں سائنس ٹیک ترقی کے اطلاق کو تیز کرنے سمیت اس کی ٹھوس پیداواری صلاحیت میں منتقلی میں تیزی لانےکیلئے صنعتوں،حکومت اور مارکیٹ کے درمیان تعاون پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے ٹیکس پالیسیوں کے نفاذ کا معائنہ کرنے اور نچلی سطح کے عملے سے ملاقات کرنے کے لئے ایک مقامی ٹیکس بیورو کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ٹیکس وصولی اور انتظام کو بڑھانے اور ٹیکس خدمات کو بہتر بنانے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔