• Singapore, Singapore
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے نائب وزیر اعظم کا خیلج تعاون کونسل رکن ممالک کیساتھ صنعتی و سرمایہ کاری تعاون بڑھا نے پر زورتازترین

May 24, 2024

شیامن(شِنہوا)چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے خیلج تعاون کونسل کے رکن ممالک کیساتھ صنعتی و سرمایہ کاری تعاون بڑھا نے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جی سی سی ممالک کو چین میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے مزید سہولیات فراہم کی جائینگی۔

 ڈنگ جوکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن بھی ہیں، نے یہ  بات چین کے صوبہ فوجیان کے شہر شیامن میں منعقدہ چین-جی سی سی ممالک کے صنعتی اور سرمایہ کاری تعاون فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے فورم میں چینی صدر شی جن پھنگ کا تہنیتی خط بھی پڑھ کر سنایا۔

چین اور جی سی سی ممالک کے  اچھے برادر ، دوست اور شراکت دار ہونے کا ذکر کرتے ہوئے  ڈنگ نے کہا کہ دونوں فریق ترقی کے فوائد میں لائق تحسین ہیں اور ہمارا عملی تعاون مضبوط بنیاد اور وسیع امکانات پر مبنی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ہمیں وسیع مشاورت، مشترکہ شراکت داری اور مشترکہ فوائد کے اصول  برقرار رکھنے چاہیں، صنعتی اور سرمایہ کاری کے تعاون کے اعلیٰ معیار کی ترقی  کے لیے مل کر کام کرتے ہوئے چین اور جی سی سی  ممالک کی خوشحالی و ترقی میں نئی تحریک پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔  

انہوں نے تجویز پیش کی کہ بیلٹ اینڈ روڈ اقدامات اور جی سی سی ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں اور ویژن کے درمیان ہم آہنگی  بڑھانی چاہیے اور تمام شعبوں میں تعاون کے طریقہ کار کا مکمل استعمال کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تیل و گیس، پیٹرو کیمیکل اور بنیادی ڈھانچے جیسے روایتی شعبوں میں تعاون  وسیع کر نا چاہیے،  صاف توانائی اور ڈیجیٹل معیشت جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں بھی فعال تعاون قائم کرنا چاہیے۔

ا نہوں نے  کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کی مزید کوششوں پر زور دیتے ہو ئے کہا چین ادارہ جاتی کھلے پن کو وسیع کرے گا، جی سی سی ممالک کے کاروباری اداروں کو چین میں سرمایہ کاری کے لیے مزید جگہ اور سہولت فراہم کی جائے گی۔امید ہے  جی سی سی س ممالک بھی چینی کاروبار اداروں کو بہتر ماحول فراہم کرینگے۔