ہائےکو (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گوچھنگ نے چین کی جدیدت اور نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی میں بہتر حصہ ڈالنے کیلئے تجارتی خلائی پرواز کے شعبے کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ژانگ نے یہ بات صوبہ ہائی نان کے معائنے کے دورے کے دوران کہی۔
دورے کے دوران انہوں نے وین چھانگ بین الاقوامی ایرو سپیس سٹی کے صنعتی سروس مرکز، صوبے کے ریموٹ سینسنگ سیٹلائیٹ انفارمیشن اینڈ سروس پلیٹ فارم اور ہائی نان کمرشل خلائی جہاز لانچ سائیٹ کا معائنہ کیا۔
ژانگ نے زور دیا کہ کمرشل سیٹلائٹ اور راکٹس کی کلیدی بنیادی ٹیکنالوجی سے متعلقہ تحقیق کو فروغ دینے،جدید ترین ٹیکنالوجیز اور جدت طرازی کو فروغ دینے اور اختراعی اور صنعتی چینز کے گہرے انضمام کی حوصلہ افزائی کرنے اور سائنسی اور تیکنیکی کامیابیوں کی منتقلی اور اطلاق کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ تجارتی خلائی لانچ سائٹس کی تعمیر کو مستقل طور پر فروغ دینے ، آپریشن اور انتظام کے عمل کو بہتر بنانے اور مستقبل کی لانچ کی ضروریات کو پورا کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ لانچ کی صلاحیتوں اور کارکردگی کو مسلسل بہتر بنانے کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں۔