فوژو(شِنہوا)چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے لاجسٹک شعبے میں اصلاحات کے اقدام کا مطالبہ کیا ہے تاکہ متحد مقامی مارکیٹ کے قیام میں مدد مل سکے۔
ہی لی فینگ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن بھی ہیں، نے یہ بات چین کے صوبے فوجیان کے دارالحکومت فوژو کے معائنہ اور تحقیقی دورے کے دوران کہی۔
انہوں نے اعلی معیار کے لاجسٹک نظام کی تعمیر تیز کرنے اور لاجسٹک اخراجات کی کمی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی اداراے سیلاب سیزن کے دوران لوگوں کی زندگیوں اور اثاثوں کا تحفظ کرنے کو ترجیح دیں۔
انہوں نے سب وے اور سڑکوں پر مشتمل ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کے معائنے اور اس کے ساتھ ساتھ ایسے مقامات جو ارضیاتی خطرات یا شہری پانی بھرنے کا خطرہ رکھتے ہیں کے معائنے کی ضرورت اور ہنگامی ردعمل کام کی تیاریوں کو تیز کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کی صورت میں قدرتی آفات سے بچاؤ کے اقدامات فوری طور پر کئے جائیں تاکہ معمولات زندگی کو جلد از جلد بحال کیا جاسکے۔