• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے نائب وزیر اعظم کی ایچ ایل ایچ ایل فاؤنڈیشن کی ایوارڈ تقریب میں شرکت،سائنس ٹیک اختراعات کے فروغ پرزورتازترین

February 18, 2023

چینی نائب وزیر اعظم لیو ہی دارالحکومت بیجنگ میں  ایچ ایل ایچ ایل فاؤنڈیشن کی ایوارڈ تقریب میں سائنسدانوں ہوسائڈ(بائیں) اور لِن منگ (دائیں)کے ساتھ تصویر بنواتے ہوئے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی نائب وزیر اعظم لیو ہی نے اس امید کا اظہار کیا کہ چینی سائنسدان ملک کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی اختراعات کو فروغ دینے میں بڑا کردار ادا کریں گے۔

لیو نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں ہانگ کانگ کی  ہو لیونگ ہو لی (ایچ ایل ایچ ایل) فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اپنے خطاب میں لیو نے کہا کہ آج دنیا تیز رفتار سائنس ٹیکنالوجی ترقی کا مشاہدہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی اقتصادی ترقی کو سائنس اور ٹیکنالوجی کی مضبوطی سے مدد ملنی چاہیے انہوں نے امید ظاہر کی کہ چینی سائنسدان اس سلسلے میں بڑا کردار ادا کریں گے۔

فاؤنڈیشن کی طرف سے دو سائنسدانوں کو اچیومنٹس انعامات جب کہ دیگر 110 کو فاؤنڈیشن کے ترقی و اختراعی انعامات سے نوازا گیا۔

ایچ ایل ایچ ایل فاؤنڈیشن کی بنیاد 1994 میں ہانگ کانگ کے محب وطن فنانسرز ہو سن ہانگ، لیونگ کاؤ-کوئی، ہو ٹم اور لی چھو-وی نے چینی سائنسدانوں کے کام کا اعتراف کرنے کے لیے رکھی تھی، فاؤنڈیشن اب تک 1ہزار 526 افراد کو نمایاں کامیابیوں پر ایوارڈ دے چکی ہے۔