بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ سے سعودی عرب کے چین کیساتھ اقتصادی تعاون کے انچارج یاسر الرومیان نے بیجنگ میں ملاقات کی ۔
ہی لی فینگ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے سیاسی بیورو کے ممبر بھی ہیں نے کہا کہ چین اور سعودی عرب کو دونوں ممالک کے رہنماوں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو مشترکہ طور پر نافذ کرنا چاہیے اور ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی بڑھانی چاہیے۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان توانائی ،تجارت،سرمایہ کاری اورمالیات جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ صاف توانائی اور اعلی ٹیکنالوجی جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو وسعت دی جائے اور چین سعودی عرب جامع سٹرٹیجک شراکت داری کی زیادہ ترقی کے لئے کوششیں کی جائیں۔
یاسر الرومیان جو سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے گورنر اور سعودی آرامکو کے چیئرمین بھی ہیں، نے کہا کہ سعودی عرب چین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو مضبوط بنائے گا، تعاون کے نئے شعبوں کی مسلسل تلاش کرے گا اور زیادہ سے زیادہ باہمی فائدے اور فائدہ مند نتائج حاصل کرے گا۔