بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شیو شیانگ نے کالج سے فارغ التحصیل افراد کے لیے روزگار کی تلاش یا اپنا کاروبار شروع کرنے میں مدد کے لیے ٹھوس کوششوں پر زور دیاہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن ڈنگ نےان خیالات کا اظہارجمعرات کو اس معاملے پر ہونے والی ٹیلی کانفرنس کے دوران کیا۔ روزگار کے استحکام کے لیے پالیسی اقدامات پرصحیح اور موثر عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے، ڈنگ نے روزگار کے مزید ذرائع تلاش کرنے اور وعدے کے مطابق سبسڈی جاری کرنے پر زور دیا ، تاکہ کمپنیوں کو ملازمت کے لیے مزید مراعات حاصل ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ جو گریجویٹس کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند ہیں انہیں کریڈٹ سپورٹ دی جانی چاہیے، جب کہ ریاستی ملکیتی اداروں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ پچھلے سال کے مقابلے میں کالج گریجویٹس کی کم خدمات حاصل نہ کریں۔