بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ پیرس اولمپک کی افتتاحی تقریب میں صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پیرکوروزانہ کی نیوزبریفنگ میں بتایا کہ میزبان ملک فرانس اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی دعوت پر نائب صدر ہان ژینگ 33ویں اولمپک کی پیرس میں 26 جولائی کو ہونے والی افتتاحی تقریب اور دیگر تقریبات میں شریک ہوں گے،ترجمان نے کہا کہ چین نے ہمیشہ کھیلوں کی ترقی کو بہت اہمیت دی اور بین الاقوامی اولمپک تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔
ماؤ نے کہا کہ افتتاحی تقریب اور دیگر تقریبات میں نائب صدر ہان ژینگ کی موجودگی بین الاقوامی اولمپک تحریک کی ترقی اور فرانس کی جانب سے کھیلوں کی میزبانی کے لیے چین کی واضح حمایت کا اظہار ہے۔