• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے نائب صدر سے ترک وزیر خارجہ کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کے فروغ کا عزمتازترین

June 04, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب صدر ہان ژینگ  سے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے منگل کو بیجنگ میں ملاقات کی۔

اس موقع پر چینی نائب صدر نے کہا کہ چین اور ترکیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں دوستانہ تبادلے اور عملی تعاون گہرا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ د ونوں بڑے ترقی پذیر  ممالک  کی اہم ابھرتی ہوئی منڈیاں ہیں  اس لئے  دونوں ملک  وسیع مشترکہ مفادات رکھتے ہیں اور ان کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات موجودہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماوں کے درمیان ہونیوالے اتفاق رائے کے مکمل نفاذ کیلئے چین ترکیہ کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہے،ہم باہمی سیاسی اعتماد بڑھانا چاہتے ہیں،ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں،اعلی میعار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاوان کافروغ چاہتے ہیں اوراپنے اہم مفادات کے تحفظ کیلئے ایک دوسرے کو مضبوط مدد فراہم کرنا چاہتے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جایا جا سکے۔

دوران ملاقات ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکیہ  ایک چین اصول پر کاربند ہے ، ہم  چین کی علاقائی سالمیت کو سبوتاژ کرنے والی  کسی سرگرمی میں شامل نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ چین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔