ہاربن(شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ اور دورے پرآئے روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں آٹھویں چین-روس ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
نائب صدرہان نے ایکسپوکے شرکا کے لیے چینی صدرشی جن پھنگ کا مبارکبادی خط پڑھ کر سنایا اور افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ نائب صدرنے کہا کہ دونوں ممالک کے صدور نے گزشتہ روزبیجنگ میں ملاقات کی اور مشترکہ طور پر نئے دور کے لیے چین اور روس کے درمیان ہم آہنگ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کے لیے نیا نقطہ نظر اورخاکہ وضع کیا۔ رواں سال چین اور روس کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے حوالے سے ہان نے کہا کہ دونوں ممالک نے سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط کرتے ہوئے نتیجہ خیز اقتصادی اور تجارتی تعاون کیا ہے۔