• Washington, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے نچلے مدار میں براڈ بینڈ سیٹلائٹ سے پہلی بار بیرون ملک انٹرنیٹ فراہمتازترین

May 22, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ایک نجی کمرشل خلائی کمپنی نے تھائی لینڈ کی ایک یونیورسٹی کے تعاون سے تھائی لینڈ میں نچلے مدار میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ براڈ بینڈ کمیونیکیشن نیٹ ورک کا پہلا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

 اس سے چین کے نچلے مدار براڈ بینڈ سیٹلائٹ سے پہلی بار بیرون ملک انٹرنیٹ کی کامیاب فراہمی ممکن ہوئی ہے۔

بیجنگ میں سیٹلائٹ تیار کرنے والے ادارے گلیکسی اسپیس نے تھائی لینڈ کی مہاناکورن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں نچلے مدار براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی بنیاد پر زمینی آزمائشی مرکز قائم کیا ہے۔ یہ مسلسل مقامی موسمی حالات میں ملی میٹر ویو سیٹلائٹ سگنلز کی مواصلاتی صلاحیت کا مشاہدہ کرسکتا ہے۔

گلیکسی اسپیس کے نائب صدر لیو چھانگ نے کہا کہ یہ تعاون کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جسے مقامی کاروباری ادارے اور یونیورسٹیاں نچلے مدارمیں سیٹلائٹ مواصلاتی نظام پر تحقیق میں استعمال کرسکتے ہیں اور یہ تھائی لینڈ کی متعلقہ ٹیکنالوجی صلاحیتوں اور اطلاقی منظرنامے میں پیشرفت میں معاونت کرے گا۔